NPG Media

ترک کمپنیاں پاکستان کےسیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

File Photo

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) ترکی پاکستان کے گن گانے لگا ہے جبکہ ترک کمپنیاں پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹورزم ہوٹل منیجرز ایسوسی ایشن آف ترکی نے پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ترکی کی ٹورزم ہوٹل منیجرز ایسوسی ایشن کے صدر علی کین اکسو نے اپنی ٹیم کے ساتھ وزیر مملکت / چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف بخاری سے ملاقات کی ہے جس میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان کی سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق خصوصی خدمات اور مہارت کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔

ٹورائڈ ہوٹلز اور ٹور آپریٹرز کی ایک کمپنی ہے جس کا مقصد سیاحت کے شعبے میں سول سوسائٹی کی سرگرمیوں کو چلانا اور ترقی کو یقینی بنانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس صنعت سے وابستہ لوگوں اور تنظیموں کی حمایت کرنا ہے۔

وہ دنیا بھر کے 71 ممالک کو خصوصی خدمات پیش کررہے ہیں، علی کین اکسو نے ایک پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ وبائی بیماری کی وجہ سے سیاحت کی ماانگ میں زبردست تبدیلی آئی ہے اور ان کی کمپنی ماحولیاتی سیاحت کی طرف کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئی سیاحتی مقامات کی تلاش میں ہیں اور پاکستان کو عالمی سیاحتی مقامات میں سے ایک اور خطے کا بہترین سیاحتی مقام کی حیثیت حاصل ہے۔

چیئرمین بی او آئی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور سیاحت کو فروغ دینے کے حکومتی اقدام پر انہیں آگاہ کیا۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal