NPG Media

تنزانیہ کے صدر جان موگوفلی 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Photo Credit: CNN

ڈوڈوما: (این پی جی میڈیا) تنزانیہ کی جانب سے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ مک کے صدر اکسٹھ سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ موگوفلی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ موگوفلی دو ہفتوں سے  عوام کی نظروں سے اوجھل رہے ہیں۔

نائب صدر کا کہنا ہے کہ مگلفی کو پہلی بار 6 مارچ کو جکیا کیکویٹ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ میں داخل کیا گیا تھا ، لیکن بعد میں انھیں فارغ کردیا گیا تھا۔

لیکن دوبارہ طبیعت خراب ہونے کے بعد 14 مارچ کو دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ صدر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں لیکن سرکاری طور پر انن خبروں کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal