NPG Media

طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات آج ہوں گے

ماسکو: افغان حکومت اور طالبان کے مابین آج ماسکو میں مذاکرات ہوں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں آج افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں چین، ایران، پاکستان، قطر اور ترکی کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

12 رکنی افغان وفد کی قیادت عبداللہ عبداللہ کریں گے جبکہ افغان سیاسی دفتر کے سربراہ ملا غنی بردار طالبان وفد کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ افغانستان میں نئے انتخابات ہونے اور آئین پر اتفاق ہونے تک ایک عبوری حکومت بنائی جانی چاہیئے جبکہ ایک مشترکہ کمیشن جنگ بندی کی نگرانی کرے گا۔

دوسری جانب صدر اشرف غنی نے صدر جوبائیڈن کی تجویز ماننے اور عہدہ چھوڑنے سے انکار کرتے کسی بھی عبوری نظام کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس کے علاوہ روس بھی افغانستان میں ایک عبوری حکومت کے قیام کی خواہش رکھتا ہے جس کو افغان صدر اشرف غنی سختی سے مسترد کر چکے ہیں۔ اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal