NPG Media

ایران میں  نئے میزائل پلیٹ فارم کا انکشاف

Photo Credit: Al Arabiya

تہران: (این پی جی میڈیا) کچھ ایسی سیٹلائٹ تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جس میں جس میں ایران کی جوہری طاقت کو بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

غرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے نئے مقامات کاانکشاف ہوگیا ہے جس کو نئی سیٹلائٹ تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ زیرزمین بیلسٹک میزائل کا مقام کویت سے 500 میل (تقریبا5 805 کلومیٹر) جنوب مغربی ایران میں واقع ہے ، جہاں اس وقت 13،000 سے زیادہ امریکی فوج موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقام پر بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے نئے مقامات تعمیر کیے گئے ہیں۔

تصاویر کے مطابق یہ میزائل پلیٹ فارم جنوب مغربی ایران کے علاقے بندر عباس کے قریب پہاڑی علاقے’خورگو’ میں قائم ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ایران کے خوگو میں میزائل لانچ کرنے کے نئے مقامات کی تعمیر کی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس سائٹ پر کام تین سال پہلے شروع ہوا تھا، اور اگر یہ پلیٹ فارم ایک بار مکمل آپریشنل صلاحیت حاصل کرلیتا ہے تو اس کے اثرات کو روکنا آسان نہیں ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میزائل شہر میں کروز میزائل سسٹم ، بیلسٹک میزائل اور مختلف رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے سمندر کے کنارے ایک نیا میزائل سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal