NPG Media

عراق سے مکہ مکرمہ جانے والا 16 سو کلو میٹر لمبا قدیم ترین راستہ دریافت

تصویر: عرب نیوز

ریاض: سعودی عرب میں 16 سو کلو میٹر لمبا قدیم ترین ایک قدیم راستہ دریافت ہوا ہے جو عراق سے مکر مکرمہ کی طرف آتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دریافت ہونے والا یہ قدیم راستہ اسلام سے قبل کے دور میں عام تجارتی راستے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بعد ازاں خطے میں اسلام کی آمد کے بعد اس راستے کو اسلام تبلیغ کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حال ہی میں اس راستے پر کئی مقامات پر کھدائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ مقامات زیادہ تر حائل کے علاقہ میں پائے جاتے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کی مدد سے اس قدیم گزرگاہ کو دریافت کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک تاریخی گزر گاہ ہے جس گزرگاہ کو ’دا زبیدہ ٹریل‘ کا نام دیا گیا ہے

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا سعودی عرب کے وسیع صحراؤں میں تاریخ کا بہت سا ایسا حصہ پایا جاتا ہے جسے ابھی مزید دریافت کرنا باقی ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ انتہائی خوبصورتی سے بنایا گیا یہ راستہ دریافت کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں جو کبھی ہزاروں عازمین حج کے استعمال میں آتا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal