NPG Media

جوبائیڈن کی دھمکی، روس نے سفیر واپس بلا لیا

ماسکو: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روس کو دی جانیوالی دھمکی کے بعد روس نے امریکا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اناتولی اینتونوو کو روس امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق مشاورت کے لیےواپس بلا گیا  ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان سے بچانا ہے۔

 امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کو امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں روس، ایران ور چین پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان تنیوں ممالک نے امریکی صدارتی انتخابات پر  اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal