NPG Media

دوحہ معاہدے کے مطابق فوجی انخلا نہ ہوا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، افغان طالبان

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے دوحہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے افغانستان سے فوجی اںخلا میں ناکامی پر امریکا کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا پر جوبائیڈن انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا دوحہ معاہدے کے پاسداری میں ناکام ہوتا ہے تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے یکم مئی تک اپنی فورسز کا مکمل انخلا کرلے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتا ہے نتائج کا ذمہ دار خود امریکا ہوگا۔

انکا کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگوں کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ کب فوج کو واپس بلانا ہے اور یہی حقیقت ہے کہ سابق صدر ٹرمپ نے بہتر انداز میں معاہدہ نہیں کیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal