NPG Media

شعیب ملک کی اذہان کے ساتھ ہنستی مسکراتی تصاویر وائرل ہوگئی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ اپنی ہنستی مسکراتی تصاویر شئیر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں جو کہ سرحد پار بھی وائرل ہوگئی ہیں۔

سابق کپتان شعیب ملک نے ٹویٹر پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصاویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ’ہر طرف مسکراہٹ‘ لکھا۔ تصاویر کو سرحد پار بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

شائقین کرکٹ نے تصاویر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا وہیں بھارتی اداکار ریتیش دیشمکھ نے بھی ان تصاویر پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اپنے بیٹے کے ہمراہ اکثر اوقات تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal