NPG Media

خفیہ بینک اکاؤنٹس: راحت فتح علی خان پر ایک بار پھر 2.32 کروڑ کا ٹیکس عائد کر دیا گیا

گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے شکنجے میں پھنس گئے ہیں۔ خفیہ بینک اکاونٹس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان کے خلاف ایک بار پھر ایف بی آر نے گھیرا تنگ کرلیا ہے۔ پاکستانی معروف گلوکار پر 2 کروڑ 32 لاکھ 55 ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی اسکیم بھی خفیہ اکاونٹس کو قانونی شکل دینے کا جواز کام نہ آسکا جس پر ایف بی آر نے گلوکار پر کروڑوں رپیوں کا انکم ٹیکس عائد کرنے کا جکم جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹیلی جینس ان لینڈ ریونیو نے راحت فتح علی خان کے 3 خفیہ اکاونٹس کی رپورٹ ریجنل ٹیکس آفس بھجوائی تھی۔

راحت فتح علی خان نے سال 2014 کے انکم ٹیکس گوشوارے میں اکاونٹس ظاہر نہیں کر رکھے تھے۔ 3 خفیہ اکاونٹس میں 9 کروڑ 8 لاکھ 75 ہزار 911 روپے موجود تھے۔

راحت فتح علی خان نے گوشوارے میں آمدن 29 لاکھ 87 ہزار ظاہر کی تھی۔ سال 2014 کے انکم ٹیکس کے گوشوارے میں ترمیم کے بعد آمدن 51 لاکھ 64 ہزار کردی تھی۔

آر ٹی او کے ڈپٹی کمشنر عبیدالرحمان کی جانب سے گلوکار پر زیرو ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل کمشنر حسنین احمد حالی کو ازسر نو چھان بین کی ہدایت کی گئی تھی۔

سال 2014ء کے آڈٹ کے بعد ٹیکس ادائیگی کیلیے راحت فتح علی خان کو ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی ہے۔ تاہم اگر گلوکار ایک ماہ میں اپیل یا ٹیکس ادائیگی نہیں کرتے تو اکاونٹس منجمد کردیے جائیں گے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal