NPG Media

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان

دبئی(این پی جی میڈیا)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بلے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں روس ٹیلر، ایرون فنچ، فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ وارنر، شائی ہوپ، کین ولیمسن اور کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں انگش بلے باز ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، ویرات کوہلی، وین ڈر ڈوسن، گلین میکسویل، مارٹن گپٹل، حضرت اللہ ززئی اور ڈیون کونوے شامل ہیں۔

آئی سی سی نے یہ رینکنگ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے اختتام پذیر ہونے پر جاری کی ہے۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو 3-0 سے وائٹ واش کیا جکہ ٹی 20 سیریز بھی 2-1 سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal