NPG Media

معروف کامیڈین عدنان ٹیپو پر اداکارہ ندا یاسر نے تھپڑوں کی بارش کردی

اسلام آباد: پاکستانی کامیڈین و اداکار عدنان ٹیپو کو اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے 21 تھپڑ جڑدیے جس کا اعتراف خود عدنان ٹیپو نے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور کامیڈین اداکار عدنان ٹیپو نے اپنی زندگی میں رونماں ہونے والے ایک یادگار واقعہ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں ندا یاسر نے انھیں ایک نہیں بلکہ 21 تھپڑ مارے۔

عدنان ٹیپو نے اس بات کا خود انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے کا سین تھا جس میں ندا یاسر اور میں پرفارم کررہے تھے اس میں اداکارہ ندا یاسر نے مجھے 21 تھپڑ مارنے تھے اور انہوں نے مجھے مارے بھی۔

رپورٹ کے مطابق ندا یاسر کے بھاری ہاتھ سے تھپڑ کھانے کے بعد عدنان ٹیپو کو چکر آنے لگ گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ندا یاسر سے بہت محبت کرتی ہے اور اس کے ساتھ بہت پیار سے پیش آتی ہے۔

خیال رہے کہ عدنان ٹیپو شوبز میں آنے سے پہلے فوج میں بھرتی ہوگئے تھے تاہم وہاں کی پابندیاں دیکھ کروہ آرمی کی نوکری چھوڑ آئے اور ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بھی وہاں سے بھاگنے کے بعد بھگوڑوں میں شامل ہوگئے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal