NPG Media

ٹیسٹ کرکٹر حسن علی دوبارہ کورونا میں مبتلا ہو گئے

لاہور:(این پی جی میڈیا) دورہ افریقہ کے اسکواڈ میں شامل کرکٹر حسن علی کو دوبارہ کرونا ہو گیا۔

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی  وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے۔ 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی حسن علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جن کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ کل لاہور پہنچ جائیں گے جبکہ قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19  مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

حس علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کا دوبارہ ٹیسٹ کل ان کی رہائشگاہ پر لیا جائیگا۔ اگر اس  ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کا شکار ہونے حسن علی ایک بار پہلے بھی اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل کے دوران کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ : قرنطینہ میں دو ٹیسٹ منفی آئے، قرنطینہ سے نکلنے کے بعد انہیں پھر سے کورونا ہوگیا۔ حسن علی دورہ جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal