NPG Media

امارات کے ولی عہد کا اسرائیل میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Photo: File

مقبوضہ بیت المقدس (این پی جی میڈیا)اسرائیلی  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ابو ظبہی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید  نے اسرائیل میں 40 ارب شیکل 12ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے مزید کہا کہ مزید کہا کہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید  بتایا کہ وہ ان منصوبوں میں شراکت دار بننا چاہتے ہیں جو کورونا کے بعد اسرائیل کی معیشت کو فروغ دیں گے۔نیتن یاھو کے اس بیان پر کسی اماراتی عہدیدار کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنا پہلا باضابطہ دورہ متحدہ عرب امارات  منسوخ کردیا تھا۔ ان کے دورے کی منسوخی وجہ اردن کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار ہے۔ دوسری وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملے کے ڈر سے اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کیا تھا۔

دورہ منسوخ ہونے کے بعد امارات نے اعلان کیا  تھا کہ وہ  اسرائیل میں  10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کررہا ہے۔ اس مقصد کے لیے فنڈ کا اعلان اسی دن بن زاید اور نیتن یاہو کے مابین ایک فون کال کے بعد کیا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal