NPG Media

یمن کے صدارتی محل پر حملہ، سعودی عرب کی شدید مذمت

تصویر: العربیہ

ریاض: یمن کے صدارتی محل پر حملے کے بعد سعودی عرب کے جانب مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب  کی جانب سے دئیے گئے مذمتی بیان میں طے پانے والے الریاض معاہدے کی سیکیورٹی اور فوجی انتظامات سے متعلق شقوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب نے الریاض معاہدے پر دستخط کرنے والے فریقین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاہدے کے دیگر نقاط پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کریں کیونکہ یہ معاہدہ یمنیوں کی صفوں کو متحد رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

بیان  میں کہا گیا ہے کہ الریاض معاہدے پر عمل درآمد سے ہی یمنی خون خرابے اور تنازع کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد یمنی عوام اپنے ملک کی خود مختاری اور استحکام واپس لا سکتے ہیں۔

دوسری جانب یمنی حکومت کی جانب سے عدن میں صدارتی محل ’معاشیق‘ پر مظاہرین کے حملے کی مذمت میں سعودی عرب کے جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal