NPG Media

رمضان کی آمد، متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان کے دوران میں کورونا کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے ماہ صیام میں عوام کو عالمی وبا کورونا سے بچانے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

چونکہ ماہ رمضان میں سحری وافطار کی اجتماعی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مساجد میں مسلمان بھی بڑی تعداد میں نماز تراویح میں شرکت کرتے ہیں جس کے باعث متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے رمضان کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی خاندانی اجتماعات منعقد کرنے اور ان میں شرکت سے گریز کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ خاندان کے باہر کے افراد سے کھانے کے تبادلے پر بھی پابندی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کی صحت اور معاشرے کے تحفظ کے پیش نظر ہم ان کو مشورہ دیتے ہیں کہ رمضان میں رات کے اجتماعات سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ مساجد کے باہر اجتماعی افطار کے خیمے لگانے اور کھانے تقسیم کرنے یا عوامی مقامات پر افطارخیموں کے انتظام پر سختی سے پابندی ہوگی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal