NPG Media

نائیجیریا میں قافلے پر حملہ، 58 افراد ہلاک

تصویر: بی بی سی

ابوجا: نائیجر میں مسلح افراد نے ایک قافلے پر حملہ کرتے ہوئے 58 شہریوں کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسے کے مطابق نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں مسلح افراد نے قریبی گاؤں سے گزرنے والے ایک قافلے پر حملہ کرتے ہوئے 58 شہریوں کو قتل کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ قافلہ مارکیٹ سے واپس آرہا تھا جب گھات لگا کر بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے قافلے میں شامل 58 افراد کو ہلاک کردیا۔

نائجیریا کے حکومتی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تین روز تک سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نائیجر کے جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ علاقہ مالی اور مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں مسلح گروپوں کی جانب سے قاتلانہ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ادھر غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نائیجر میں ہونے والے قاتلانہ حملے نئے منتخب ہونے والے صدر کے لیے ابھرتا ہوا ایک نیا چیلنج ہے۔ خیال رہے کہ نائیجر میں رواں سال فروری میں نئی حکومت وجود میں آئی ہے اور محمد بازوم ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal