NPG Media

پی ڈی ایم اتحاد میں پھوٹ، سوشل میڈیا پر ’نانی رُل گئی‘ ٹرینڈ بن گیا

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور(این پی جی میڈیا) گزشتہ روز پی ڈی ایم میں اختلافات اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد ’نانی رُل گئی‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر پریس کانفرنس میں لانگ مارچ ملتوی کر نے کااعلان کر کے چلے گئے اور صحافیوں کے سوالات نہیں لئے ۔

مختصر پریس کانفرنس کے بعد جب مولانا فضل الرحمن چلے گئے تو اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی مولانا فضل الرحمان کو آواز دی اور کہا کہ سوال لے لیں تاہم وہ سنے بغیر ہی واپس نکل گئے ، مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے ۔

جس کے بعد ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا رویہ غیرجمہوری تھا،پریس کانفرنس میں نہیں آناچاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں اورپیپلزپارٹی مخالف تھی، پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کہتے تھکتی نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، پی ڈی ایم جواب کا انتظار کریگی۔

انہوں نے کہا کہ میں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، مزید کیا بات کرتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتحاد ابھی قائم ہے۔

 

ایک دن ہی گزرا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیا اور طرح طرح کے میمز بناکر نا صرف پی ڈی ایم بلکہ مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پی ڈی ایم میں اختلافات ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر مذاحیہ اور تنقید سے بھرے میمز کی بھرمار ہوگئی جبکہ ٹوئٹر پر تو مریم نواز کے بارے ٹرینڈ بن گیا کہ ’ نانی رُل گئی‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز پر طرح طرح کے میمز بنائے جن کو دیکھ کر لیگی کارکن بھی حیران و پریشان رہ جائیں گے جبکہ صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑنے پر مبارکباد بھی دی ۔

کچھ صارفین نے سابق صدر آصف زرداری کو اس بات کا کریڈٹ دیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی حس کا استعمال کرتے ہوئے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو کلین بولڈ کردیا۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal