NPG Media

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مِگ 21 طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا  ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کا گروپ کیپٹن ہلاک ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مِگ21 طیارے نے وسطی انڈیا میں واقع ائیر بیس سے ٹریننگ مشق کے لیے اڑان بھری ہی تھی کہ کچھ دور جا کر وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں مگ 21 طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں گروپ کیپٹن اے گپتا ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal