NPG Media

سنجے دت کی شراب کے نشے میں دُھت ننگی گالیاں دینے کی ویڈیو وائرل

تصویر بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

لاہور(این پی جی میڈیا)بالی ووڈ ادکار سنجے دت کی شراب کے نشے میں دھت ننگی گالیاں نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی اداکاری اور سکینڈلز کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے بھارتی اداکار سنجے دت کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شراب کے نشے میں دھت اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ہوٹل میں موجود ہیں اور دوران گفتگو گالیاں نکال رہے ہیں۔

ویڈیو میںان کے ساتھ ان کے دوست سپین کے بزنس مین کمال فبیانی موجود ہیں جو کہ پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت کو کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ گانا گنگنائو اور سنجے دت نشے میں اتنے مست ہوتے ہیں کہ ان کو سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کررہے ہیں جبکہ دوران گفتگو وہ انتہائی غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہیں۔

سنجے دت کی جانب سے گالیاں نکالے جانے پر سامنے بیٹھی خواتین بھی قہقہہ لگا کر ہنس دیتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق سنجے دت ویڈیو میں دبئی کے ایک مہنگے ترین ہوٹل میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ شراب ایک ایسی برائی ہے کہ جس کو استعمال کرنے کے بعد بڑے بڑے لیجنڈ بھی ذلیل ہوجاتے ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal