NPG Media

سعودی عرب ترکی سے ڈرون خریدنے کا خواہاں ہے، طیب اردوان

تصویر: الجزیرہ

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ترکی سے ڈرون خریدنا چاہتا ہے۔

غیر ملک خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ترک ڈرون کا خواہش مند ہے۔ ترک صدر نے اس دوران گزشتہ ماہ یونان میں ہونے والی فوجی مشقوں می سعودی عرب کی شرکت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ ترکی میں جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے خطے کے معاملات پر تعاون میں کمی ظاہر کی ہے۔

اس کے علاوہ ترکی اورعرب ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی بھی ہے جبکہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات انتہائی محدود سطح پر پائے جاتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal