NPG Media

فلپائن میں کورونا وائرس بے قابو، غیر ملکیوں کے لئے سرحدیں بند کردی گئیں

Photo Credit: Reuters

منیلا: (این پی جی میڈیا) فلپائن میں کورونا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے جس کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے سرحدیں بند  کردی جائیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے لئے اپنی سرحد بند کر رہے ہیں اور ملک میں داخل ہونے والے فلپائنیوں پر بھی پابندی لگائے جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں روز بروز کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا  ہے،اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ کے آخر تک یہ تعداد دوگنا ہوسکتی ہے۔

کرونا کیسز زیادہ تر میٹرو منیلا میں ہیں جہاں پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن ، رات کے وقت کے کرفیو اور اسٹاپ اٹ ہوم آرڈر استعمال کیے جارہے ہیں۔

جبکہ 20 مارچ سے غیرملکیووں کا فلپائن میں داخلہ بند ہے۔

زرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم فلپائنی کارکنوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا لیکن مسافروں کی تعداد روزانہ 1500 تک محدود رہے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلپائن میں ہی کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت کی گئی تھی۔

فلپائن میں نئی قسم کا پتہ تب چلا جب طبی اہلکاروں نے کرونا وائرس کے 85نئے کیسز کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں، فلپائن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی قسم کے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں اب تک کرونا وائرس کے 6لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 13ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal