NPG Media

یو اے ای کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان محمد نوید اور شیمان انور بٹ پر پابندی

لندن (این پی جی میڈیا)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان محمد نوید اور ان کے ساتھی کھلاڑی شیمان انور بٹ پر پابندی لگا دی ہے ۔

آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید اور ان کے ساتھی کھلاڑی شیمان انور بٹ پر 8 سال کے لیے ہر طرح کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ان کھلاڑیوں کو 16 اکتوبر 2019 کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے دوران عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا اور ان کی پابندی کا اطلاق اسی تاریخ سے ہو گا۔

معاملے کی مکمل سماعت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 اور 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے میچ کے نتیجے پر غلط سرگرمیوں کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور کرپٹ عناصر کی جانب سے رابطہ کیے جانے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

اس کے علاوہ نوید کو ٹی10 لیگ 2019 میں امارات کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا گیا۔آئی سی سی کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا کہ نوید اور شیمان نے اعلی سطح کی کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal