NPG Media

روس کی ٹویٹر کو بڑی دھمکی، ایک ماہ بعد ویب سائٹ بند کردی جائے گی

ماسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو روس نے ایک ماہ میں ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں ویب سائٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے روس نے ویب سائٹ سے ممنوعہ مواد نہ ہٹانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی رفتار کم کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق روسی مواصلاتی واچ ڈاگ روسکو مناڈزور کے ڈپٹی ہیڈ وڈیم سبوٹن نے کہا ہے کہ ٹویٹر کی جانب سے اس مطالبے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ایک ماہ میں ممنوعہ مواد نہیں ہٹایا گیا تو پورے ملک میں ویب سائٹ بند کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو ہماری درخواستوں پر توجہ دینی چائیے لیکن وہ نہیں دے رہی۔ اگر مسلسل یہی سلسلہ برقرار رہتا ہے تو اسے عدالت کے حکم کے بغیر ہی ایک ماہ کے اندر بند کردیں گے۔

وڈیم سبوٹن نے کہا کہ اگر ٹویٹر بچوں سے متعلق فحش مواد، غیر قانونی منشیات اور بچوں کے خود کشی سے متعلق مواد کو ہٹادے گا تو ہماری جانب سے اسے بلاک نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے سرکاری کمیونی کیشن ریگولیٹر  نے اس حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ ویب سائٹ سے ممنوعہ مواد نہ ہٹائے جانے پر ٹویٹر کی رفتار کم کردی گئی ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal