NPG Media

اگر امریکہ سکون کی نیند چاہتا ہے تو ہمیں مشتعل نہ کرے،کم جونگ کی بہن کی جوبائیڈن کو دھمکی

Photo Credit: ASSOCIATED PRESS

(این پی جی میڈیا) کم جونگ ان کی بہن نے امریکہ کو جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے پر خبردار کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق کم جونن ان کی بہن نے امریکہ کو خبردار کردیا ہے اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں پر تنقید کی ہےاور کہا ہے کہ اگر امریکہ کی نئی انتظامیہ اگلے چار سالوں میں سکون کی نیند چاہتی ہے تو ہمیں مزید اشتعال نہ دلائے۔

تفصیلات کے مطابق کم یو جونگ کا یہ بیان  اس وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع سکریٹری لوئڈ آسٹن ایشیاء پہنچے ہیں جس میں شمالی کوریا اور دیگر علاقائی امور کے بارے میں امریکی اتحادیوں جاپان اور جنوبی کوریا سے بات چیت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں اور پیانگ یانگ کے سرکاری اخبار میں شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ ہم (جنوبی کوریا) کے رویے اور طرز عمل پر نگاہ رکھیں گے اور اگر وہ اشتعال انگیز ی سے کام لیتے ہیں تو ہم بھی غیر معمولی اقدامات کرسکتے ہیں۔

کم جونگ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ "اگر امریکہ اگلے چار سالوں کے لئے رات کی اچھی نیند گزارنا چاہتے ہیں تو ، ان کے لیے اچھا ہوگا کہ وہ ایسی چیزیں نہ کریں جو شروع سے ہی انکی نیند خراب کریں۔

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے سےدرپیش چیلنجز نے بائیڈن انتظامیہ کو بیرون ملک بات چیت کے لیے پہلے سفر رواں دواں ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal