NPG Media

مودی کا دورہ بنگلہ دیش: تین معاہدوں پر دستخط ہونگے

Photo Credit: Free Press Journal

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) بھارت اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ہمسایوں کی گڈ بک میں آنے کی تگ ودو کرنے لگا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے جہاں پر دونوں ممالک تین معاہدوں پر دستخط کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق مودی بنگلہ دیش کے 50 ویں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے ڈھاکہ کا دورہ کرینگے ،جہاں دونوں ممالک مختلف نوعیت کے تین معاہدوں پر متفق ہونگے۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے رواں ماہ شروع ہونے والی 10 روزہ تقریبات سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بنگلہ دیش کے لئے تاریخی واقعہ ہے کیونکہ پانچ سربراہان مملکت اور حکومت نے 10 دن کے عرصہ میں ڈھاکہ کا دورہ کیا۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت متعدد تعاون کے شعبے میں معاہدے کرنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کریں گے اور مزید علاقوں کا بھی دورہ کرینگے۔

زرائع ے مطابق مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد 17 مارچ کو تین روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچنے والے پہلے اعلی غیر ملکی رہنما ہوں گے۔

ان کے بعد سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکاسہ 19 مارچ کو دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچیں گے۔

جبکہ نیپالی صدر 22 مارچ سے دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچیں گے جبکہ بھوٹان کے وزیر اعظم 24 سے 25 مارچ تک ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔ اور بھارتی وزیراعظم مودی 26 مارچ کو ڈھاکہ پہنچیں گے اور اگلے دن واپس آئیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal