NPG Media

نیٹ فلکس، پاس ورڈ کی تکرار پر بات خون خرابے تک پہنچ گئ

سینٹ لوئیس: عالمی وبا کے دوران امریکی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے، انٹرنیٹ کی طرح نیٹ فلکس کے ایک اکاؤنٹ کو متعدد لوگ ایک ساتھ استعمال کررہے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک بھانجے نے اپنے انکل کو پاس ورڈ نہ بتانے پر چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سینٹ لوئیس میں رہنے والے نوجوان کی اپنے انکل سے نیٹ فلکس کے پاس ورڈ پر بحث ہوگئی اور بات خون خرابے تک جا پہنچی۔ نوجوان لڑکے نے کچن سے چھرا اٹھایا اور انکل کی ناک پر حملہ کردیا۔

زخمی ہونے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ اپنے کمرے میں سورہا تھا تو اس کے بھانجے نے اس کے نیٹ فلکس کا پاس ورڈ چرانے کی کوشش کی جس پر دونوں کی بحث شروع ہوگئی اور وہ کچن سے چاقو اٹھا لایا۔

واضح رہے کہ نوجوان پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے وہاں سے فرار ہوگیا تاہم عمر رسیدہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اس کے علاوہ نیٹ فلکس کی جانب سے نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔ جس سے کوئی دوسرا شخص بغیر اجازت کے کسی کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal