NPG Media

گوگل میپس، کمپنی نے صارفین کے لیے نیا کارآمد فیچر شامل کردیا

کیلفورنیا: امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں سوشل میڈیا سے متاثر ہوکر ایک نئے بہترین فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر میں صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ، سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی، مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تمام فیچرز سے آراستہ کردینا چاہتی ہے۔

کمپنی کے مطابق 2020 کے دوران لوکل گائیڈز میں 8 لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا۔ جس سے کمپنی کی صارفین کے ایپ کے استعمال کو بڑھانے کی کوششیں پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری نئے بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے ارگرد کے مقامات جیسے ریسٹورنٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار تیزی سے بڑھا۔

کمپنی نے بتایا کہ نئے فیچر سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیٹ تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی۔ صارفین کسی بھی مقام کو سرچ کرتے ہوئے تصویر کھینچ کر میپس کا حصہ بناسکیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل میپ میں لوکل لو چیلنج کو لانچ کیا جارہا ہے، تاکہ اینڈرائیڈ صارفین زیادہ تصاویر، ریویو اور تفصیلات ایپ سے شیئر کرسکیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal