NPG Media

ویڈیو: اداکارہ سائرہ یوسف کے ڈانس نے دھوم مچادی

اسلام آباد: پاکستان کی نوجوان اداکارہ سائرہ یوسف کی شادی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل و اداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابقہ بیوی سائرہ یوسف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے بلال اشرف کے ساتھ ایک تصویر شئیرکی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے ان کے رشتے کے حوالے سے خوب سوالات کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ اداکارہ کا شادی کی تقریب میں ڈانس مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے ڈانس سے متعلق اپنی ایک پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انہوں نے مشہور مصنف ’ایکارت تلے‘ کا ایک قول لکھا کہ ’زندگی رقاص ہے اورآپ رقص‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ جس کے بعد اداکارہ ایک بار پھر ماڈلنگ کی دنیا میں اپنے پنجے گاڑھتی ہوئی دیکھی گئیں۔ ماڈلنگ میں آئے دن اپنے خوبرو انداز کے پیش نظر اداکارہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal