NPG Media

کوسوو نے بیت المقدس میں اپنے متنازع سفارت خانے کا افتتاح کر دیا

 

مقبوضہ بیت المقدس:(این پی جی میڈیا) مسلم اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کردیا ہے۔ حال ہی میں کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بھی تسلیم کر لیا تھا جس پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں زوم ایپ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے لیے معاہدے پر دست خط کی تقریب چند ہفتے قبل منعقد ہوئی تھی۔ اسرائیلی وزیرخارجہ گابی اشکنازی اور کوسوو کی وزیرخارجہ ملیزا حرادیناج اسٹیبلا نے مشترکہ اعلامیے پر بیک وقت اپنے اپنے دفتر سے دست خط کیے۔

اس موقع پر گابی اشکنازی نے کہا کہ انھوں نے کوسوو کی یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے کی باضابطہ درخواست کی منظوری دے دی ۔اسرائیل نے گذشتہ سال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے نتیجے میں چارعرب ممالک متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مراکش ، اور سوڈان کے ساتھ امن معاہدے طے کیے تھے اور ان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

کوسوو کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ان تمام امن معاہدوں کو مجموعی طور پر ابراہیم معاہدوں کا نام دیا گیا ہے۔ بیشتر مسلم اکثریتی ممالک نے اسرائیل سے ان معاہدوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان ممالک کا یہ موقف ہے کہ فلسطینی تنازع کے حل تک کسی اسلامی ملک کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار نہیں کرنے چاہییں، تاہم معاہدہ ابراہیم کے فریق عرب ممالک کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی بجائے تل ابیب میں ہی اپنا سفارتخانہ کھولیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal