NPG Media

ایرانی آئل ٹینکرز پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہے، رپورٹ

تصویر: دی ٹائمز

واشنگٹن: امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حالیہ چند سالوں میں ہونے والے ایرانی آئل ٹینکرز پر حملوں میں اسرائیل ملوث ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حالیہ چند سالوں میں شام جانے والے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں اسرائیل ملوث پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں خام تیل بھیجتا ہے تاکہ وہاں اپنے حامیوں کی مالی مدد کی جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات کا آغاز 2019 میں ہوا جن میں اسرائیل ایران کے تیل بردار کارگو کو بارودی سرنگوں کی مدد سے نقصا پہنچاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ ان حملوں میں اسرائیل کو امریکا کی کھلی حمایت بھی حاصل رہتی ہے۔ ان حالیہ سالوں میں اسرائیل کی جانب سے ایرانی کارگو بحری جہازوں پر بھی سیکڑوں حملے کیے گئے ہیں تاکہ ایران کی شام میں لڑنے والے اپنے حمایتیوں کو اسلحی نہ پہنچا سکیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal