NPG Media

میانمار میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، مزید 18 افراد ہلاک

تصویر: اے ایف پی

نیپیداو: میانمار میں سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے مزید 18 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اس واقعے میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ادھر میانمار کے علاقے ینگون میں مارشل لاء کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم ملک کے مختلف شہروں میں تاحال فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے خلاف احتجاج میں اب تک 100افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

میانمار میں یکم فروری کو فوج کی جانب سے جمہوری حکومت کو قبضہ کر اسے گھر بھیج دیا گیا تھا جبکہ کئی رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک چلائی جا رہی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal