NPG Media

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا

لاہور: مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا ، کراچی میں مرغی کا گوشت 420 روپے فی کلو ، انڈے 160 روپے فی درجن فروخت کئے جا رہے ہیں ، دیگر شہروں میں چکن اور انڈوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں ۔

دوسری جانب حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سوچ رہی ہے ۔ اس حوالے سے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ، موجودہ لیوی کی بنیاد پر پٹرول ساڑھے 5 روپے تک منہگا ہوسکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں پونے 6 روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔ فی لیٹر پٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے ہے ۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کی وجہ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کو مسترد کر دیا تھا لیکن اب چونکہ حکومت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت چکی ہے اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔

اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا جس سے رمضان میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

خیال رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید پہلے ہی کم ہو چکی ہے اوپر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دے گی ۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal