NPG Media

یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا کھٹائی میں پڑ گیا

کابل: جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم مئی تک افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا ممکن نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے میں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ یکم مئی 2021 تک امریکا کی فوج کو افغانستان سے نکال لیا جائے گا ۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل کرنے کیلئے کنفوژن کا شکار ہے ۔ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حکومت طالبان کو نئے ٹائم لائن پر آمادہ کر لے گی ۔

دوسری جانب امریکا کے افغان فوج کے لیے خریدے گئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے جنگی طیارے 40 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیئے گئے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا افغان امور سے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان فوج کے لیے خریدے گئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے جنگی طیاروں کو ناکارہ قرار دے کر 40 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ان طیاروں کی تعداد 20 تھی جن میں سے 16 ٹرانسپورٹ طیارے خرید سے انتہائی کم قیمت پر بیچے گئے ہیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائے گئے 20 جی 222 طیارے امریکا نے اٹلی سے افغانستان کی مسلح افواج کے لیے خریدے تھے ۔ جن میں سے 16 طیاروں کو خریدنے کے چند سال میں ہی ناکارہ کہہ کہ انتہائی کم قیمت 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔

ان میں سے چار طیارے تاحال جرمنی میں ایک امریکی ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal