NPG Media

افغانستان: 50 کروڑ ڈالر کے جنگی طیارے صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیئے گئے

کابل: امریکا کے افغان فوج کے لیے خریدے گئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے جنگی طیارے 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا افغان امور سے متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان فوج کے لیے خریدے گئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے ناکارہ قرار دے کر40 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان طیاروں کی تعداد 20 تھی جن میں سے 16 ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے انتہائی کم قیمت پر بیچے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائے گئے 20 جی 222 طیارے امریکا نے اٹلی سے افغانستان کی مسلح افواج کے لیے خریدے تھے۔ جن میں سے 16 طیاروں کو خریدنے کے چند سال میں ہی ناکارہ کہہ کہ انتہائی کم قیمت 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔

ان میں سے چار طیارے تاحال جرمنی میں ایک امریکی ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal