NPG Media

طویل عرصے بعد ترکی کے مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال

انقرہ: ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی نے مصر کے ساتھ ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی ک جانب سے 2013کے بعد اب مصر کے ساتھ سفارتی رابطے تعلقات کا آغاز کردیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ مصر اور ترکی سفارتی تعلقات کو کسی بھی شرط کے بغیر مرحلہ وار طریقے سے بحال کرنے پر راضی ہوچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلقات کو بہترین سطح پر لے جانے کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے جو ایک مخصوص لائحہ عمل اور روڈ میپ کے تحت کیے جارہے ہیں۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے تعلقات کی بحالی کے لیے بات چیت کی تجویز پیش کی ہے تاہم یہ گفتگو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی اور مصر کے لوگوں کو ایک دوسر ے سے الگ کرنا ناممکن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ  ہمارا تعاون جاری ہے اور ہم مصر کے ساتھ اس عمل کومضبوط رکھنا چاہیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal