NPG Media

نیوزی لینڈ مساجد حملوں کو دو سال مکمل، جیسنڈا آرڈن کا جذباتی پیغام

Photo Credit: ABC News

ویلنگٹن: (این پی جی میڈیا) نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کو دو سال مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ کے مسجد حملوں کے دو سال بعد ہونے والی ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملک کا فرض تھا کہ وہ اپنی مسلمان برادری کی مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق آرڈن نے کہا کہ  حملے میں زخمیوں کی شفا یابی کے باوجود جو کچھ بھی ہوا اس میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا ہے کہ  مسجد کے حملے میں حملہ آور نے مرد ، خواتین اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کی مذمت کے لیے  الفاظ  بھی کم ہیں اور  یہ الفاظ اس حملے کے خوف کو کبھی ختم نہیں کرسکیں گے۔

نیوزی لینڈ

مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین نے اپنے تاثرات کو بیان کیا ہے اور ان میں سے کرن منیر  جس کے شوہر شہید ہارون محمود اس حملے میں مارے گئے تھے ، نے کہا ہے کہ سب سے اچھا بدلہ یہ ہو گا کہ  ہم دشمن کی طرح نہ بنیں بلکہ وقار کے ساتھ دوبارہ اٹھ کھڑے ہوں اور جس حد تک بہتر ہوسکے آگے بڑھیں۔

خیال رہے کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ایک کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے دونوں مساجد میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

مرکزی حملہ آور 28 سالہ آسٹریلوی برینٹن ٹیرنٹ نے مسجد النور میں داخل ہوکر وہاں موجود نمازیوں پراندھا دھند فائرنگ کی ، جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

برینٹن ٹیرنٹ نے اس حملے کی مکمل ویڈیو بھی بنائی اور فیس بک پر حملے کو براہ راست نشر بھی کرتا رہا۔

یہ ویڈیو حملہ آور کے ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے ریکارڈ ہوتی رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وہ مسجد میں داخل ہوا اور خود کار ہتھیاروں سے نہتے نمازیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کرتا رہا۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal