NPG Media

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پرمل کرکام کریں گے

دبئی: متحدہ عرب امارات کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی اور اسرائیلی کمپنی کے درمیان ایںٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کرنے سے متعلق معاہدہ طے ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز “ایج” اور متحدہ عرب امارات کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی کے درمیان ایںٹی ڈرون ٹیکنالوجی پرمل کر کام کرنے سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ ایج متحدہ عرب امارات کی فوج کو جدید جنگی فراہم کرتی ہے۔

یواے ای حکام کا کہنا تھا کہ ابراہم معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے درمیان تعاون کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز کے ساتھ کرم کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کام کرنا ہماری جدید ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal