NPG Media

امریکا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکے گا، امریکی مشیر

واشنگٹن:امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیون کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے امریکا ایران کے جواب کا انتظار کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی مندوبین بھی ایران کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کر رہے ہیں۔ جیک سولیون نے نشاندہی کی کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں میں یہ اتفاق رائے موجود ہے کہ ایران کو ہر صورت جوہری ہتھیاروں‌ کے حصول سے روکا جائے۔

گزشتہ ماہ جیک سولیون نے کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پرعزم ہیں کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کا مسئلہ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری کی ہی ایک  بہترین طریقہ ہے۔

سولیون کا کہنا تھا کہ ایران کی جان سے تاحال یورپ اور امریکا کی ثالثی کے تحت بات چیت کرنے کی پیش کش پر کوئی جواب نہیں دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایران اب سفارتی طور پر تنہائی کا شکار ہے جس کے بعد اب گیند ایران کے کورٹ میں‌ ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal