NPG Media

سونے کی قیمت میں 2250روپے کمی،فی تولہ 1لاکھ 4ہزار 450روپے کا ہوگیا

فائل فوٹو

کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30ڈالر کمی کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2250روپے کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر1ہزار 704ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان میں مقامی صرافی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 250جبکہ دس گرام قیمت میں 1ہزار 928روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کراچی ،حیدر آباد،ملتان،سکھر،راولپنڈی،پشاور،اسلام آباد اور کوئٹہ کی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1لاکھ 4ہزار 450روپے جبکہ 10گرام کی قیمت کم ہوکر 89ہزار 550روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی کم ہوکر 1ہزار340روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 25روپے 72پیسے کمی کے بعد 1ہزار 148روپے 83پیسے ہوگئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal