NPG Media

آزادی کی تقریبات میں مودی نے جواہر لال نہرو کو نظرانداز کردیا

Photo Credit: Indian National Congress

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو بھارت نے ہی فراموش کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نریندر مودی نے تحریک آزادی کے نام پر سالٹ مارچ کی یاد سے شروع ہونے والے 75 ویں یوم آزادی کی خوشی میں تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اور ان تقریبات میں جواہر لال نہرو کا نام بھی لینے سے منع کردیا گیا ہے۔

تففصیلات کے مطابق ہندوستان کا 75 واں یوم آزادی 15 اگست  2022 کو منایا جائے گا اور حکومت نے 75 ہفتوں کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی ہے ، جس کا نام آزدی کا امرت مہوتسو ہے۔

تقریبات کی تیاری کے لئے حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے 259 ممبروں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ ہر ہفتے ایک اہم پروگرام 15 اگست سے پہلے منعقد ہونے والا ہے۔

خیال رہے کہ سالٹ مارچ کا آغاز 12 مارچ 1930 کو احمد آباد میں ہوا تھا اور اس کی قیادت برطانوی اجارہ داری کے خلاف ایک اہم ترین احتجاج کے طور پر مہاتما گاندھی نے کی تھی۔

زرائع کے مطابق اب اسی تقریب کے حوالے سے ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اور اسکی وجہ یہ ہے، آزادی کی تقریبات میں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم  جواہر لال نہرو کو شامل نہیں کیا جائے گا جنھیں بڑے پیمانے پر جدید ہندوستان کا معمار اور ایک وژن سمجھا جاتا ہے ، جس نے بھارت کی بنیاد رکھی تھی۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے پروفیسر آدتیہ مکھرجی کے مطابق یہ حیرت کی بات ہے کہ نہرو کو تقریبات سے دستبردار کردیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے جب پوری دنیا نہرو کو تحریک آزادی اور ہندوستانی جمہوریت کا مینار سمجھتی ہے اور ہمارا اپنا ملک مائنس نہرو منائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ قوم کے لئے سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے قومی تحریک ، سیکولرازم ، جمہوریت کی اقدار کا اشتراک نہیں کیا وہ اقتدار میں ہیں اور آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ جبکہ وہ سیاستدان جنہوں نے بھارتی جمہوریت کو تنزلی کا شکار کیا ہے تو ایسے میں ہم کونسی آزادی منا رہے ہیں؟

خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک سویڈش رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جسے فریڈم ہاؤس کی سالانہ رپورٹ بھی کہا جارہا ہے۔

فریڈم ہاؤس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014 میں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ہندوستان میں شہری حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal