NPG Media

4 جولائی کو امریکا کورونا سے آزادی حاصل کرلے گا، صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ امریکا  رواں سال 4 جولائی کو کورونا سے چھٹکارا حاصل کرلے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ حالیہ برس 4 جولائی کو ملک سے کورونا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورون کے باعث اب تک 5 لاکھ امریکیوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

چونکہ 4 جولائی کو امریکا کا یوم آزادی منایا جاتا ہے، صدر جوبائیڈن نے اس سال کے یوم آزادی کو کورونا سے آزادی کا دن بھی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رفتار کے ساتھ امریکی شہریوں کو اسی طرح ویکسین کے ٹیکے لگائے جاتے رہے تو 4 جولائی 2021 کو کورونا سے آزادی کا دن منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 5 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اسکول اور کاروباری سرگرمیاں تاحال بند ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal