NPG Media

اسرائیل کے ایرانی آئل ٹینکرز پر حملے

تصویر: العربیہ

واشنگٹن: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیل نے شام جانے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو بارودی سرنگیں استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شام جانے والے ایرانی آئل ٹینکرز کو بارودی سرنگوں کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے شام جانے والے کم از کم 12 بحری جہازوں پر بارودی سرنگوں کا نشانہ بنایا ہے جو شام میں تیل یا پھر  جنگی ہتھیار منتقل کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل کو اندیشہ تھا کہ اس تیل سے حاصل ہونے والی  آمدنی خطے میں انتہا پسندی پر خرچ کی جا سکتی تھی۔

دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کی ان کارروائیوں کا مقصد ایران اور شام پر عائد پابندیوں سے بچ کر ایرانی پاسداران انقلاب کی فنڈنگ کرنا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal