NPG Media

ایران سے کیسے نمٹا جائے، اسرائیلی اور جوبائیڈن انتظامیہ کی پہلی ملاقات

تصویر: سی این این

واشنگٹن: ایران سے متعلق اسرائیلی اور امریکی اعلی عہدیداروں کی پہلی میٹنگ ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں نے اس پہلی ملاقات میں مشرق وسطی میں درپیش سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جس کا مرکز ایران تھا۔

اس میٹنگ میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے سے متعلق ایرانی جوہری معاہدے میں امریکا کے دوبارہ شامل ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں  کے درمیان ہونے والی اس ملاقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران فریقین نے علاقائی سلامتی پر پائے جانے والے خطرات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔

اس دوران دونوں ممالک نے ایران پر بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal