NPG Media

ترکی، روس اور قطر شام میں قیام امن کیلئے ایک ہوگئے

تصویر: اے ایف پی

دوحہ:  ترکی، روس اور قطر کے وزارئے خارجہ شام میں قیام امن کیلئے ملاقات کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکی، روس اور قطر کے وزارئے خارجہ شام میں  دس سال سے جاری خانہ جنگی کے اختتام اور قیام امن کے لیے قطرکے دارلحکومت دوحہ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کے وزارئے خارجہ نے  شام میں قیام امن اور اس کی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ترکی، روس اور قطر کا یہ سہ افریقی اجلاس  امریکا کے لیے ایک پیغام تھا جو شام میں کردوں کی حمایت کررہا ہے۔

اجلاس کے دوران ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوگلو کا کہنا تھا کہ ترکی شام کی علاقائی سالمیت کا دفاع ، شہریوں کی حفاظت اور دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ جاری رکھے گا۔

ترک وزیر خارجہ خاص طور پر شام میں لڑنے والی کرد ملیشیا کا حوالہ دے رہے تھے جو داعش کے خلاف جنگ میں امریکی اتحادی فورسز کی سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کرد ملیشیا کا تعلق کرد عسکریت پسندوں سے بھی ہے جو ترکی کے خلاف مسلح بغاوت کر رہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal