NPG Media

مصر کی ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک، 24 زخمی

قاہرہ: مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع ایک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں20  افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کپڑے کی ایک فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد دور دور تک کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔ فیکڑی4  منزلوں پر مشتمل تھی۔ فیکڑی میں آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں لائی جاسکی۔ آگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکڑٰ میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ نے فوری موقع پر پہنچتے ہوئے پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا جبکہ آگ میں جھلس جانے والے افراد کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal