NPG Media

باکسنگ کوچ نے کمسن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ممبئی: ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت میں کمسن طالبہ کے ساتھ باکسنگ کوچ کو زیادتی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے گزشتہ روز علاقہ مولوند میں کارروائی کر کے تیس سالہ شخص کو کمسن طالبہ سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جس کی گرفتاری کی تصدیق پولیس کی جانب سے آج صبح کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے 14 سالہ طالبہ کو ٹریننگ کے دوران چند روز قبل ہراساں کیا اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق باکسنگ کوچ نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد یہ دھمکی دی کہ اگر اس نے منہ کھولا اور اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کسی کو بھی بتایا تو وہ اس کا باکسنگ کئیریئر خود تباہ و برباد کرے گا۔

14 سالہ لڑکی نے اس دھمکی پر چپ رہنے کے بجائے ہمت کر کے ہراسانی اور زیادتی کا سارا واقعہ اپنے گھر والوں کو بتادیا۔ یہی نہیں طلبہ نے کلب جانے والے اپنے ساتھیوں کو بھی کوچ کے اس پر کیے گئے حملے کا سارا معاملہ سنادیا۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر والدین کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کے بعد پولیس نے باکسنگ کوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تاہم واضح رہے کہ پولیس نے ملزم اور متاثرہ لڑکی کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal