NPG Media

انسٹاگرام نے سست رفتار انٹرنیٹ والے صارفین کے لیے انوکھا فیچر متعارف کروادیا

کیلفورنیا: سوشل میڈیا ویڈیو و فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین کے لیے انسٹاگرام لائٹ ورژن متعارف کروادیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین جن کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہوتی ہے، ان کی اس مشکل کو دور کرنے کے لیے انسٹاگرام لائٹ متعارف کروائی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سے اس ایپلیکشن تک ایک سو ستر ممالک کے اینڈرائڈ یوزرز کو رسائی دے دی گئی ہے۔ جسے وہ اپنے موبائل میں موجود گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاوٗن لوڈ کرسکتے ہیں۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایپلیکشن کو نیویارک اور تل ابیب میں موجود ٹیمیوں نے مل کر تیار کیا ہے۔ جس کا خاص مقصد ان صارفین تک اس کی رسائی پہنچانا ہے جو دیہی علاقوں میں رہنے اور کمزور انٹرنیٹ کی وجہ سے انسٹاگرام استعمال نہیں کرپاتے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام ایپلیکیشن کو چلانے کے لیے 30 ایم بی اسٹوریج درکار ہوتی ہے۔ تاہم انسٹاگرام لائٹ ورژن کے لیے صرف دو ایم بی سٹوریج کی گنجائش چائیے ہوگی۔

لائٹ ورژن میں اصل انسٹاگرام ورژن کے متعدد فیچرز برقرار رکھے گئے ہیں لیکن چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے اے آر فلٹرز اور کیوب ٹرانزیشنز کی جگہ جفس اور سٹکرز کو دے دی گئی ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal