NPG Media

نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ پھر منسوخ کردیا

File Photo

تل ابیب: (این پی جی میڈیا) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا متحددہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا ممکنہ دورہ ابوظہبی چند وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔

بعدازاں اسرائیلی میڈیا نے یہ خبر دی ہے کہ نیتن یاہو کی اہلیہ اسپتال میں داخل ہیں اسلیئے وہ یہ دورہ نہیں کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

جبکہ عالمی مبصرین نے اس دورے کو نیتن یاہو کے لئے اسرائیل کے 23 مارچ کے انتخابات سے قبل اپنی سفارتی کامیابیوں کو فروغ دینے کا موقع گردانا ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ فروری میں  نیتن یاہو نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست 2020 کو ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal