NPG Media

بھارتی کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے مسلمان کی دو لاکھ درہم کی گھڑی ناکارہ کردی

تصویر: خلیج ٹائمز

نئ دہلی: بھارتی کسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے مسلمان شہری کی 2 لاکھ 26 ہزار درہم کی مالیت کی قیمتی ترین گھڑی چکنا چور کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر سے تعلق رکھنے والا اسماعیل دبئی سے واپس وطن پہنچا تو کری پور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس کے ساتھ انتہائ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ جب اسماعیل ائیرپورٹ پہنچا تو اس نے ہاتھ میں 2 لاکھ 26 ہزار درہم کی گھڑی پہن رکھی تھی جسے کسٹم حکام نے اتروایا اور کچھ ہی دیربعد کسٹم حکام نے قیمتی گھڑی ایک پلیٹ میں رکھ کر ٹکڑوں کی حالت میں پیش کی۔

بھارتی شہری کے مطابق کسٹم حکام کو شک تھا کہ شاید اس گھڑی میں سونا سمگل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 2 لاکھ 26 ہزار درہم پاکستانی96  لاکھ 63 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal