NPG Media

بھارتیوں نے اپنے ہی ’’باپو’’ کا مجسمہ توڑ دیا

File Photo

نئی دہلی: (این پی جی میڈیا) بھارت واسیوں نے اکھنڈ بھارت کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے اور مودی سرکار کے انتہاپسند ایجنٹوں نے بھارت کے ’باپو’ کے مجسموں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

"There is a possibility that it was done by monkeys. A case has been registered," he further said and added that other angles are also being investigated," Chaudhary said(ANI Photo)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انتہا پسند بھارتیوں نے ایک اسکول میں گھس کر آدھی رات کو سکول کے میدان میں نصب مہاتما گاندھی کے مجمسے کو توڑ دیا  ہے۔

تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہاتما گاندھی کا مجسمہ ناتھو رام گوڈسے کے نظریے کے حامل افراد نے توڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھارتی پولیس نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے ضلع ماندسور کے اسکول کیمپس میں نامعلوم شرپسندوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑ پھوڑ دیا ہے۔

Mahatma Gandhis Idol Vandalised in MPs Mandsaur, Cops Suspect Monkeys | See Pics

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت ورما نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات گوجریا کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں پیش آیا ہے۔

جبکہ افضل پور پولیس اسٹیشن کے انچارج او پی تنتور نے بتایا کہ اسکول کے پرنسپل کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، اور تحقیقات جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل موہنداس کرم چند گاندھی کے امریکہ میں لگے مجسمے کو بعض نامعلوم افراد نے بہت ہی بےدردی سے توڑ ڈالا تھا،اور اس واقعے کے بعد بھارت سے یہ صدائیں اٹھنے لگی تھیں کہ اس ساری کارستانی کے پیچھے فاسشٹ مودی کا ہاتھ ہے کیونکہ جب امریکہ میں ٹرمپ کی ہار کے بعد کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا تو اسمیں مودی کے شرپسند ہندو کارکنان بھی شامل تھے جس کی تصدیق امریکہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

امریکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو اس کی بنیاد سے ہی اکھاڑ کر اسے نیچے پھینک دیا گیا تھا اور عالمی میڈیا کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے مجسمے کو بنیاد سے ہی اکھاڑی کر نیچے گرادیا جبکہ مجسمے کا آدھا چہرہ بھی غائب تھا۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal